بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین اور امریکا کے سربراہان اگلے ہفتے ایک اہم ملاقات کررہے جب کہ ان کی ملاقات سے قبل ہی چین میں صدر براک اوباما کا ہمشکل سامنے آگیا۔چین کے شہر گوانگ زو سے تعلق رکھنے والے29 سالہ ڑیاو¿ جیگاو¿ 2012 میں چین کے ایک ٹیلنٹ پروگرام سے مقبولیت حاصل کرچکے ہیں جب کہ ڑیاو¿ نے کئی مواقعوں پر امریکی صدر براک اوباما کی نقل اتارتے ہوئے کامیڈی بھی کی اور وہ چین میں خاصے مقبول ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا بلڈ گروپ بھی امریکی صدربراک اوباما کے گروپ سے ملتا ہے اور کئی لوگ کہتے ہیں کہ اسی لیے وہ اوباما جیسے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب ان کی اور براک اوباما کی سالگرہ میں ایک دن کا فرق ہے۔ڑیاو¿ کا کہنا ہے کہ کہ اگر وہ حقیقت میں براک اوباما ہوتے تو چینی صدر کو اپنا بھائی بناتے اور امن کے لیے کوششیں کرتے۔دوسری جانب ڑیاو¿ جیگاو¿ کو ایک ایک کامیڈی فلم ’ہاو¿ باو¿‘ میں کام مل چکا ہے جس کے کا مطلب ہے ’مزاحیہ دوست‘ لیکن اس میں وہ ایک بدمعاش کا کردار ادا کریں گے،فلم پروڈیوسر کے مطابق اس فلم میں انہیں خاموش کردار دیا گیا جو دیکھنے والوں پر ایک گہرا تاثر قائم کرے گا