پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی جسکے بعد انہوں نے سی ایم سیکریٹریٹ کی بم اور بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال نہیں کیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ اس پاک زات اور اسکی قدرت پر کامل یقین رکھتے ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا اور ہم نے لوٹ کر اسکے پاس ہی جانا ہے اور وہی ہماری جانوں کا محافظ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو ہمارا خالق و مالک ہے وہی ہماری حفاظت کا زمہ دار بھی ہے اس لئے ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنی حفاظت کے لئے بم پروف گاڑیاں تو لیتے ہیں اور اپنی صحت کے لئے منرل واٹر بھی پیتے ہیں ہمیں سوچنا چاہے کہ منرل واٹر صحت دیتا ہے یا وہ پاک زات شفا دیتی ہے جو ہر چیز پر قادر ہے و۔زیراعلیٰ نے فور ی طور پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہُ خود بھی عام پانی استعمال کر رہے ہیں اور مہمانوں کو بھی عام پانی ہی پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کے لئے یہ ہدایت بھی جاری کر دی ہیں کہ کوئی بھی وزیر یا سیکریٹری کسی سرکاری منصوبے کا افتتاح نہیں کریگا،عوامی منصوبوں کا افتتاح اب عوام کرینگے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکول ہو یا کالج، ہسپتال ہو یا کھیل کا میدان، ہیلتھ کارڈ ہو یا گرین بس کا منصوبہ یہ سب عوام کے اپنے پیسے ہیں تو اس کا کریڈٹ لینے یا دینے کیلئے افتتاحی تقاریب پر وسائل ضائع کرنے کی بجائے سکول کا افتتاح سرکاری اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں، اسپتال کا افتتاح سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج غریب مریضوں اور گرین بس سروس کا افتتاح پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانی والی بہن بیٹیوں سے کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کو ہی کریڈٹ جائے۔ ہمارا کام انکے پیسے کا صحیح استعمال کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…