جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

چودھری پرویزالٰہی کو میڈیکل چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا

datetime 11  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو جیل میں دل میں تکلیف ہونے پر چیک اپ کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا،چیک اپ کے بعد ٹیسٹ بہتر ہونے پر ان کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

بتایاگیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو کیمپ جیل میں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پرانہیں سخت سکیورٹی میں جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا۔چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بہن اطلاع ملنے پران سے ملاقات کے لیے ہسپتال آئیں تاہم پولیس کی جانب سے انہیں ملاقات کی اجازت نہ دی گئی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کی ای سی جی اورایکو کارڈیو کی گئی۔اور ان کے ٹیسٹ نارمل آئے جس کے بعد ان کو دوبارہ کیمپ جیل منتقل کردیا گیا۔ قائمقام ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور سمیت دیگر افسران اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتال میں موجود رہی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…