اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

حالیہ بجٹ میں نہ چھوٹے تاجروں کو ریلیف ملا نہ ہی عام غریب شہری کو ریلیف دینے کے لئے کوئی اقدام اٹھائے گئے، مرکزی انجمن تاجران پاکستان

datetime 11  جون‬‮  2023 |

ملتان(این این آئی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی سنیئروائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، مرکزی سنیئرنائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزانعیم بیگ نے کہا ہے کہ بجٹ میں پچاس فی صد سے زائد چھوٹے تاجر وں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ ود ہولڈنگ ٹیکس دوبارہ لگا دیا گیا خسارے کا بجٹ ہے ،

صرف الیکشن اسکورننگ ہے کیونکہ صنعتی انڈسٹری کو بھی نظر انداز کردیا گیا جس کی وجہ سے باشعور طبقات اسے متوازن بجٹ کسی صورت قرار نہیں دیں گے کیونکہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے، سولر زکی در آمدی ٹیکس ختم کرنے سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ،عام آدمی کو اس وقت ریلیف ملے گا جب اسے سستا آٹا، گھی، چینی، بجلی، گیس اور پٹرول ملے گا لیکن بجٹ میں تو بچوں کے دودھ تک کی قیمت میں اضافہ کیا گیا بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندہ ہے جس پر ہم نے پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا افسوسناک صورتحال تو یہ ہے کہ مقتدر طبقہ نے تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ کوئی مشاورت ہی نہیں کی تاہم جب اس کے خدوخال سامنے آئیں گے تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار غریب عوام کو اشیائے خوردونوش و صرف کی قیمتوں میں کم از کم پچاس فی صد کمی کا اعلان کرتی تو معلوم ہوتا کہ عام آدمی کو ریلیف ملا ہے لیکن حالیہ بجٹ میں نہ چھوٹے تاجروں کو ریلیف ملا نہ ہی عام غریب شہری کو ریلیف دینے کے لئے کوئی اقدامات کئے گئے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو تسلیم کرنے کیلئے لفظوں کے گورکھ دھندے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…