پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مسجد نبوی کے صحن میں3بچوں کی دل موہ لینے والی ویڈیووائرل

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)سوشل میڈیا پر وائرل تین بچوں کی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں بے فکری سے باتوں میں مگن تین بچوں کی اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا رد عمل سامنے آیا۔

یہ تین بچے مسجد نبوی کے صحن میں تنہا ہونے کے باوجود بحفاظت اور پر سکون ہیں۔ اور کسی بھی غم سے آزاد آپس میں تبادلہ خیال کر رہے اور معصومانہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔عرب ٹی وی کیی مطابق ویڈیو کلپ میں تینوں بچے آپس میں باتیں کرتے نظر آئے ۔ ان میں سے ایک زمین پر لیٹا ہوا ہے اور مزے کی بات یہ تھی کہ ان میں سے ہر ایک دوسرے کو دلچسپی سے سن رہا تھا۔ ان میں سے ایک کے پاس ایک چھوٹی سی کھلونا گاڑی تھی جس سے وہ تینوں باری باری امن، سلامتی، سکون اور پورے یقین کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔واضح رہے اس سال حج سیزن کے دوران جنرل پریذیڈنسی کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی ایجنسی نے مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے بھرپور خدمات فراہم کرنے کی تیاری کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کے زائرین کی بھرپور خدمت کے لیے تمام متعلقہ حکام کے درمیان رابطہ قائم ہے اور سب ادارے مربوط کوششوں سے آنے والے افراد کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…