جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

عراق میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

datetime 9  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عراق میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،زائرین کے مسائل پر عراقی حکومت سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،نجف اور کربلا میں پاکستان ہاوس کھولنے کا ارادہ ہے،زائرین کیلئے کراچی سے عراق تک فیری سروس شروع کرنے کا پروگرام ہے

ریڈ لائن عبور نہ کرنے کی باتیں کرنیوالے بتائیں کہ ایئر لائینز تک کا سفر کیسا لگ رہا ہے،پیپلز پارٹی کو صوبے کی جماعت کہنے والو دیکھ لو ،پورے ملک سیبڑی تعداد میں لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،مصنوعی پارٹی میں شامل مصنوعی رہنما کہاں ہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 20لاکھ نئے لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کشمیر باغ کی عوام نے پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اور جیالے مبارک باد کے مستحق ہیں،جنرل الیکشن میں بھی اس سیٹ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو دھاندلی سے ہرایا گیاتھا،پی ٹی آئی کو بھی اس الیکشن میں عوام میں اپنی مقبولیت کا پتا چل گیاہے، بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا،بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کے سامنے کشمیر پر پاکستان کا موقف سامنے رکھا ،ہواؤں کا رخ تبدیل ہو رہا ہے، جو پیپلز پارٹی کو صرف سندھ کی پارٹی سمجھتے تھے ان کوپتا چل گیا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کا اپنا پہلا دورہ کیا ،یہ تین روزہ دورہ کامیاب رہا ،بلاول بھٹو نے دورے کے دوران حکومتی ، مذہبی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں،بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی افراد کے ساتھ مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی،زائرین کے ویزے کے مسئلے پر عراقی حکام سے بات چیت ہوئی،عراق میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بات ہوئی،پاکستان اور عراق کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جو خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے،پاکستان اور عراقی وفود کی ملاقاتیں کئی کئی گھنٹوں تک جاری رہیں جس کی وجہ سے نتائج نکلے،جو عراقی جیلوں میں ہیں ان کے حوالے سے بات چیت ہوئی

عراقی حکومت نے غیر قانونی پاکستانیوں کو ویزے اور دستاویزات پر بات کی، پاکستان نے عراق سے راہ داری پر بات کی جس کے بعد زرعی اجناس عراق بھیجی جائیں گی،مذہبی ٹورازم پر بھی بات ہوئی،آج تک عراق میں پاکستانی سفارتخانہ ایک ہوٹل میں کام کررہا ہے ،آج بھی عراق میں سفارتخانہ کمپیوٹر رائز نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق میں پاکستانی سفارتخانہ کا سنگ بنیاد رکھا

نجف میں پاکستان اپنا کونسل خانہ کھولنے جارہا ہے،عراق جانے والے زائرین کیلئے کم ویزا فیس پر بات کی ہے، مستقبل میں پاکستان گوادر سے عراق تک فیری سروس کا اجرا کرنے جارہا ہے ،زائرین کا سفر محفوظ ہوگا اور یہ سروس سستی بھی پڑیگی، جلد عراقی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری لاہور میں موجود ہیں، مختلف شخصیات پارٹی میں شریک ہو رہی ہیں

سابق صدر آصف علی زرداری نے معیشت کو بہتر بنانے کے حوالے سے جو تجاویز دیں ان کو تاجر برادری نے سراہا ، سابق صدر آصف علی زرداری ساؤتھ پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ سمیت تمام صوبوں کے چیمبرز اف کامرس جائیں گے،نئی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں آیا ہے،جو کل تک پی ٹی آئی چیئرمین کو ریڈ لائن کہتے تھے،ان سے پوچھا جائے کہ ریڈ لائن سے ائیر لائن کا سفرکیسا رہا ہے،یہ لوگ پی ٹی آئی چیئرمین کو اس کی انا، ضد اور تکبر کی وجہ سے چھوڑ گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر الزام لگایا گیا کہ ہم نے کشمیر الیکشن میں ٹھپے لگائے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے الیکشن میں کبھی بھی ٹھپوں پر یقین نہیں کیا بلکہ ہمارے خلاف ٹھپے لگائے گئے،کشمیر باغ میں ہمارا نمائندہ حلقہ میں بہت مضبوط ہے، اگر ٹھپے لگائے ہیں تو جائیں دوبارہ مقابلہ کرلیں ہم تیار ہیں

زخمی بھی پیپلز پارٹی کے ہوئے حملے بھی پیپلز پارٹی کے کیمپ پر ہوئے اور دھاندلی بھی ہم نے کی ،کشمیر الیکشن میں ہمارے امیدوار نے بڑی لیڈ حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مصنوعی پارٹی کے لوگ خان صاحب کو چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان ہوا

ہم جمہوری پارٹی کے قیام کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے جاری ہے،20لاکھ نئے لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے،دس دن تک 9ہزار روپے کی قسط لوگوں کو مل جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آ ئی ہے،ہم جمہوری انداز میں مقابلہ کرینگے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…