بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایپل کے چینی ایپ سٹور پر سائبر حملہ، سینکڑوں ایپس متاثر

datetime 21  ستمبر‬‮  2015 |

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل کے چینی ایپ سٹور میں فروخت کے لیے پیش کی جانے والی سینکڑوں ایپس میں ایک نقصان دہ سافٹ ویئر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ وہ ایکس کوڈ گھوسٹ نامی اس نقصان دہ پروگرام سے متاثرہ ایپس کو تلف کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اس پروگرام کی ایپ سٹور میں موجودگی کی اطلاع کئی سائبر سکیورٹی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل کے ایپ سٹور پر اتنے بڑے پیمانے پر کوئی نقصان دہ ایپ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ ایپل کے ماہرین مسلسل اپنے ایپ سٹور کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور سائبر سکیورٹی کی کمپنی پالو آلٹو نیٹ ورک انکارپوریٹڈ کے مطابق اس سائبر حملے سے قبل آج تک ایپ سٹور میں صرف پانچ بار ایسی کسی نقصان دہ ایپلیکیشن کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ ہیکر نے ایپس میں یہ نقصان دہ کوڈ شامل کرنے کے لیے ایپ بنانے والے ماہرین کو قائل کیا کہ وہ اس کام کے لیے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا جعلی ورڑن استعمال کریں۔ کمپنی کی ترجمان کرسٹین موناگہان نے ایک ای میل پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے اس جعلی سافٹ ویئر کی مدد سے بنائی گئی ایپلیکیشنز ایپ سٹور سے ہٹا دی ہیں۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی ایپس تیار کرنے والوں سے بھی رابطے میں ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ اپنی ایپلیکیشنز کی دوبارہ تیاری کے لیے ایکس کوڈ کا صحیح ورڑن استعمال کر رہے ہیں۔ ایکس کوڈ کا وائرس زدہ ورڑن چین کے ایک سرور سے ڈاو¿ن لوڈ کیا گیا تھا۔ چینی سائبر سکیورٹی فرم میہو360 ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ اسے ایسی 334 ایپس کا پتہ چلا ہے جو ایکس کوڈ گھوسٹ سے متاثر ہوئی ہیں تاہم ایپل نے متاثرہ ایپس کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔ ایپل کی جانب سے تاحال یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ صارف اس بات کو یقینی کیسے بنائیں کہ ان کی مشین پر موجود ایپ متاثرہ تو نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…