منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا

datetime 8  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔جمعرات کو جاری ہونے والے اقتصادی سروے رپورٹ 23-2022 میں ملک گدھوں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی جس کے باعث گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی۔

سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ37 لاکھ سے 4 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی،ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں بکریوں کی تعداد میں بھی 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ سے 8 کروڑ 47 لاکھ ہو گئی ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی جبکہ ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…