منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مرحوم سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹے کے قتل از خود نوٹس کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ شوکت عزیز صدیقی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، اس درخواست میں ارشد شریف کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، سلمان اقبال، مراد سعید اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں۔ ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں۔ کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش کے بارے میں جاننے کا دعویٰ کیا ہے۔ ارشد شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ اور نہ ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی سربراہ کو پانچ افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹس فراہم کرنے کا حکم بھی دے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…