جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مصنوعی ذہانت ڈاکٹروں سے بھی آگے، موت سمیت امراض کی تشخیص

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (اے ایف پی) مصنوعی ذہانت نے خود کو میڈیکل امیجنگ پڑھنے میں کارآمد ثابت کیا ہے اورحتیٰ کہ دکھایا ہے کہ یہ ڈاکٹروں کے لائسنسنگ امتحانات میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ اب، ایک نئےاے آئی ٹول نے ڈاکٹروں کے نوٹس کو پڑھنے اور مریضوں کی موت کے خطرے، اسپتال میں دوبارہ داخلے، اور ان کی دیکھ بھال کے لیے اہم دیگر نتائج کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

این وائی یو گروسمین سکول آف میڈیسن کی ایک ٹیم کاڈیزائن کردہ یہ سافٹ ویئر فی الحال نیویارک بھر میں یونیورسٹی سے منسلک اسپتالوں میں زیر استعمال ہے، امید ہے کہ یہ صحت کی دیکھ بھال کا ایک معیاری حصہ بن جائے گا۔ گزشتہ روز جریدے نیچر میں اس کی پیشین گوئی کی قدر پر ایک مطالعہ شائع ہوا۔ این وائے یونیورو سرجن اور کمپیوٹر سائنس دان سرکردہ مصنف ایرک اورمن نے خبررساں ادارےاے ایف پی کو بتایا کہ اگرچہ اے آئی کے بغیر پیش گوئی کرنے والے ماڈل ایک طویل عرصے سے طب میں موجود ہیں، لیکن ان کا عملی طور پر استعمال کم ہی کیا گیا ہے کیونکہ انہیں جس ڈیٹا کی ضرورت ہے اس کے لیے پیچیدہ تنظیم نو اور فارمیٹنگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ این وائے یو ٹورن نامی بڑے لینگوئج ماڈل کو 387,000 افراد کے ہیلتھ ریکارڈز سے لاکھوں کلینکل نوٹس پر تربیت دی گئی جنہیں جنوری 2011 اور مئی 2020 کے درمیان اسپتالوں میں مریضوں کی نگہداشت کے دوران حاصل کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…