پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے وہ 2 بڑے شہرجو تارکین وطن کیلئے دنیا کے سستے ترین شہر بن گئے

datetime 6  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کو تارکین وطن کے لیے سب سے سستے شہر قرار دیے گئے ہیں۔Mercer نامی ادارے کے سالانہ سروے میں ہانگ کانگ کو تارکین وطن کے لیے دنیا میں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔ہانگ کانگ کے بعد سنگاپور دوسرا مہنگا ترین قرار شہر قرار دیا گیا

جبکہ سوئس شہر زیورخ تیسرے نمبر پر رہا۔چوتھے اور 5 ویں نمبر پر بھی سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا اور باسل رہے جبکہ نیویارک چھٹا مہنگا ترین شہر قرار پایا۔اس سروے میں دنیا بھر کے 400 سے زیادہ شہروں میں 200 اشیا کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا تھا۔اسلام آباد (پہلے) اور کراچی (دوسرے) تارکین وطن کے لیے دنیا کے سب سے سستے شہر رہے جبکہ کیوبا کا شہر ہوانا تیسرے نمبر رہا۔کرغزستان کا شہر Bishkek چوتھے، تاجکستان کا شہر دوشبنے 5 ویں جبکہ نمیبیا کا شہر Windhoek چھٹے نمبر پر رہا۔سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں سخت مانیٹری پالیسیوں اور مالیاتی فیصلوں کے باعث 2023 میں ذاتی ا?مدنی کی شرح متاثر ہوئی ہے جبکہ بیروزگاری بڑھی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیشتر ممالک پر قرضوں کا بھاری بوجھ ہے جبکہ مہنگائی کی شرح بھی عروج پر نہیں پہنچی۔یوکرین پر روس کے حملے، مہنگائی کی شرح اور ایکسچینج ریٹ میں مسلسل تبدیلیوں کے باعث تارکین وطن کی تنخواہوں اور بچت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔سروے میں بتایا گیا کہ دبئی اس سال تارکین وطن کے لیے 18 واں مہنگا ترین شہر ثابت ہوگا، گزشتہ سال یہ 31 ویں نمبر پر تھا۔سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ بالترتیب 85 ویں اور 101 ویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…