جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 6  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج طاہر عباس نے شہبازگل کے خلاف بغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں شہباز گل کے وکیل مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل صفائی نے کہاکہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے آرڈرکیا تھا کہ متعلقہ جج استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ سنائیں گے، اس پر جونیئر پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈیوٹی جج نے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ آج سنانیکا حکم دیا تھا۔جج طاہر عباس نے کہا کہ بڑی مہربانی آپ کی، جج بغیر سنیآرڈرکیسے کردے۔عدالت نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا اور شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی رپورٹ طلب کرلی۔بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے شہبازگل کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…