جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان ہماری ریڈ لائن، مزید 2 ارکان اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سابق اراکین پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال اور رضا نصر اللہ گھمن نے بھی تحریک انصاف کو چھورنے کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں، خون خرابے والی سیاست پسند نہیں، فیصلہ کیا ہے سیاست مکمل چھوڑ دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک عام پارٹی ورکر ہوں، پارلیمانی سیکرٹری نہیں تھی، پارٹی کے چیئرمین کو تو میرا نام بھی معلوم نہیں ہوگا، میں نے لاہور میں ایک لاکھ پودے لگائے، میرا ٹرانس جینڈر کا سکول چل رہا ہے، مجھے اسمبلی کی نشست فلاحی کاموں کی وجہ سے ملی۔انہوں نے کہا کہ مجھے دو مرتبہ کروڑوں کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا، اس وقت ملکی حالات کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے، میں یہاں ملک کی خدمت کیلئے ہوں، اللہ تعالی پاکستان کو سلامت رکھے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے۔

فیصل آباد سے سابق رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں دلخراش واقعہ تھا، 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست کو دین کا جزو سمجھ کر کیا، میں نے 21 سال سیاست کی اور اپنے لوگوں کیلئے بہترین کام کیے، کچھ دیر کیلئے سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں، چاہتا ہوں خاندان کو بھی وقت دوں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…