جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کر کے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ملاقات کے موقع پر چودھری محمد سرور، چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، مصطفی ملک، رضوان صادق، چودھری جہانگیر اور عاطف مغل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ محب وطن سیاستدانوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، مستقبل مسلم لیگ (ق)کا ہے، ہر سطح پر پارٹی کو فعال بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی خیر باد کہہ دیا تھا، چوہدری سرور نے ہمیشہ ہی شفقت برتی ہے، (ق) لیگ کو مضبوط کریں گے،پاکستان مسلم لیگ (ق)وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان بنانے والے اور پاکستان سنبھالنے والے ہیں۔

اسلام آباد میں انشا اللہ بہت جلد کنونشن کا انعقاد کریں گے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ڈاکٹر امجد اور ان کے ساتھیوں کو اپنی جماعت میں خوش آمد ید کہتا ہوں،پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، اب یہ نوجوانوں کی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوگی،ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور طلبا ء ہماری جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت نے سب سے پہلے ڈاکٹر شکیل ٹھاکر کی سربراہی میں لیگل ریفارمز کمیٹی بنائی ہے،

پاکستان مسلم لیگ (ق) اب صرف پنجاب یا اسلام آباد کی جماعت نہیں،چاہے چند سال لگ جائیں لیکن ان شااللہ اس کو پاکستان سب سے بڑی جماعت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی ہمارا کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا۔ا نہوں نے کہاکہ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری شجاعت اور ان کی فیملی پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام نہیں،میں نے بطور گورنر جامعات میں وائس چانسلر میرٹ پر لگائے،انصاف کا نظام فرسودہ ہو چکا ہے،عوام خوب جانتے ہیں کہ ان کا کونسا لیڈر رشوت لیتا ہے اور کونسا نہیں لیتا۔

انہوں نے کہا کہ 13اگست کو پی ڈی ایم حکومت کا وقت ختم ہو رہا ہے،میری زاتی رائے ہے کہ انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کوئی بھی جمہوری جماعت نہیں ہے۔ الیکٹیبلز ایک جماعت سے دوسری جماعت میں چلے جاتے ہیں اور سیاسی لیڈرز جماعت کے بجائے اپنی ذات کو مضبوط کرتے ہیں۔ہم ملکی مسائل حل کرنے کے لیے ایک مکمل منشور دینا چاہتے ہیں۔چوہدری شافع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر امجد جیسے افراد جماعتوں کیلئے سرمایہ ہوتے ہیں، انہیں اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…