جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونے والے اراکین کا ”ڈیموکریٹس“گروپ بنانے کا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے کسی بھی دوسری پارٹی میں شمولیت کے بجائے ”ڈیموکریٹس“کے نام سے ایک نیا گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کی پنجاب حکومت میں کابینہ کا حصہ رہنے والے ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے ہم خیال اراکین کا اجلاس ہوا جس میں گروپ کے نام کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے، اراکین ”ڈیموکریٹس“کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے، گروپ میں آنے والے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائے گی جبکہ گروپ کو الیکشن کمیشن میں بھی رجسٹرڈ نہیں کروایا جائے گا۔”ڈیموکریٹس“گروپ کے اہم رکن ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے، مسلم لیگ (ق)، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار نہیں کی جائے گی، سب لوگوں سے رابطے میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…