تاریخ ثابت کرے گی عمران خان سے بڑا پاکستان کا دشمن کوئی نہیں پیدا ہوا، رانا تنویر حسین کا دعویٰ

4  جون‬‮  2023

مریدکے (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے عمران خان نے منصوبے کے تحت کشمیر مودی کو دیا اور سی پیک سمیت اہم منصوبوں کی دستاویزات امریکہ کے حوالے کیں،تاریخ ثابت کرے گی عمران خان سے بڑا پاکستان کا دشمن کوئی نہیں پیدا ہوا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد شان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے،کل تک کہتا تھا اس کی حکومت امریکہ نے گرائی اورآج امریکہ سمیت دیگرغیر ملکی قوتیں عمران خان کو بچانے میدان میں آچکی ہیں،اس کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا سانحہ 9مئی کے کردار انجام کو پہنچیں گے،آرمی ایکٹ کے تحت جن افراد کو پکڑا جارہا ہے وہ آرمی چیف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں اپیل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا میں یہ کہتا ہوں اور برملا کہتا ہوں جو قوتیں عمران خان کو لائیں ان کا ایجنڈا اتنا خطرناک تھا کہ اگر قوم کو بتادیں تو قوم عمران خان کو ہرگز نہ چھوڑیں۔عمران خان نے منصوبے کے تحت کشمیر مودی کو دیا،امریکہ کو سی پیک سمیت اہم پاکستانی منصوبوں کی دستاویزات دیں،عمران خان نے ہی آئی ایم ایف کو پاکستان کو قرض دینے سے روکا،فتنہ اپنے انجام کو پہنچ کر رہے گا قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چند عدلیہ کے ججز اور عمران خان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا۔ انہوں نے کہا یہ سچ ہے مہنگائی بہت زیادہ ہے عام عوام پریشان ہیں،انشااللہ وسائل کم ہونے کے باوجود عوام کو بڑے ریلیف والا بجٹ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…