جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ایک اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

datetime 4  جون‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے بھی پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں، خون خرابے والی سیاست پسند نہیں، فیصلہ کیا ہے سیاست مکمل چھوڑ دوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک عام پارٹی ورکر ہوں، پارلیمانی سیکرٹری نہیں تھی، پارٹی کے چیئرمین کو تو میرا نام بھی معلوم نہیں ہوگا، میں نے لاہور میں ایک لاکھ پودے لگائے، میرا ٹرانس جینڈر کا سکول چل رہا ہے، مجھے اسمبلی کی نشست فلاحی کاموں کی وجہ سے ملی۔انہوںنے کہا کہ مجھے دو مرتبہ کروڑوں کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا، اس وقت ملکی حالات کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے، میں یہاں ملک کی خدمت کیلئے ہوں، اللہ تعالی پاکستان کو سلامت رکھے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…