منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مناسک حج منگل سے شروع ہونگے، 12لاکھ عازمین پہنچ چکے

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) کرین حادثے، دہشت گردی اور مرس وائرس کے خوف کے باوجود دنیا بھر سے عازمین حج جوق در جوق سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق مناسک حج کا آغاز منگل سے ہو رہا ہے۔ 12 لاکھ سے زائد عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جب کہ 10 لاکھ مزید عازمین کی آمد متوقع ہے۔ ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے کہا ہے کہ عازمین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ کرین حادثے سے حج متاثر نہیں ہو گا۔ امن وامان کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ دوران حج کسی شرپسند کو مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق شہزداہ محمد بن نائف نے ریاض میں حج انتظامات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک عبادت ہے۔ اس دوران کسی کو اپنے مخصوص نظریات کے تحت سیاست کی اجازت دی جائے گی اور نہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کو برداشت کیا جائے گا۔ شہزادہ محمد بن نائف نے کہا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حرم طرف آنے والی تمام شاہراؤں اور مقدس مقامات تک عازمین کو لے جانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ولی عہد کا کہنا تھا کہ حج کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہشتگردی کی ہر قسم کی سازش کو پوری ریاستی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…