اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغانستان کوخبردارکردیا. مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان افغان حکومت کو پی اے ایف کیمپ پر حملے کے شواہد فراہم کرے گا ۔ جس کے لیے شواہد اور ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان کو وزیراعظم نواز شریف کے دورے میں طے پانے والے معاملات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے ۔ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے پابند ہیں جس کے لیے مشترکہ کوششوں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی ضرورت ہے ۔ باہمی تعاون سے ہی خطے میں دیرپا اور مضبوط امن قائم ہو سکے گا۔















































