لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان کا اب توپی ٹی آئی کارکن بھی سا تھ دینے کو تیار نہیں ہیں ،
عمران خان کی مقبولیت والے غبارے سے ہو ا نکل چکی انہیں خیرآ باد کہنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،چور چور کی ر ٹ لگانے والے کی اپنی چوری پکڑی گئی ہے تو مگرمچھ کے آ نسو بہا نے لگا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پور ی دنیا جا نتی ہے کہ عمران خان کو جنرل عا صم منیر نے بشری بی بی کی کر پشن کے ثبو ت دیئے تو اس و قت طا قت کے نشے میں عمران خان نے جنرل عا صم منیر کے جو کچھ کیا وہ پوری دنیا جا نتی ہے آ ج پھر عمران خان اپنے آ پ کومظلوم ثابت کرنے کیلئے جنرل عا صم منیر کے خلا ف زہر اگل رہاہے جس کی ہم بھر پور مذ مت کر تے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان اپنے او پر کر پشن کے بننے والے کیسو ں میں اپنی بے گناہی ثابت کر یں اب وہ ہو ش میں آئیں اوراداروں کو دھمکیاں دینے سے بازآ جا ئیں۔ کیو نکہ اب تحریک انصا ف کے کارکن تک ان سے نفر ت کرنا شروع ہو گئے ہیں۔