جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تم قوم کو کہتے رہے امریکا نے میری حکومت گرائی اور امریکا کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی، حافظ حمداللہ کی عمران خان پر چڑھائی

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکا سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے، عمران خان سن لو، آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے۔اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ تم قوم کو کہتے رہے امریکا نے میری حکومت گرائی اور امریکا کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی عوام سے کہتے رہے کہ امریکا کے خلاف جہاد میں ساتھ دیں، اب امریکا کو کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف میری مدد کریں۔انہوںنے کہاکہ پہلے امریکا سے آزادی اب امریکا کی مدد سے آزادی، یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ جب آپ اقتدار میں تھے اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا امریکیوں سے ملنا غداری تھی، اب امریکی کانگریس اراکین سے ملنا اور اپنے لئے مدد کی بھیک مانگنا کیا یہ غداری نہیں؟

انہوں نے کہاکہ آپ پاکستان کے معاملات میں امریکا کو مداخلت کی براہ راست دعوت نہیں دے رہے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لو، آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے پاکستان چاہیے یا عمران خان؟ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آپ کا انقلاب اور حقیقی آزادی آپ ہی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…