جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

آئی پی ایل،کوہلی کی ٹیم کو باہر کرنے پر مداح شبمن اور انکی بہن پر برس پڑے

datetime 22  مئی‬‮  2023 |

ممبئی ( این این آئی) انٹرنیشنل پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی کرکٹر شبمن گل اور ان کی بہن شاہنیل گل کے لیے سوشل میڈیا پر نامناسب زبان کا استعمال اور انہیں بدسلوکی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔آئی پی ایل میں 70واں میچ گجرات ٹائٹنز اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)کے درمیان کھیلا گیا جس میں آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197رنز بنائے

ٹیم کے اوپنر ویرات کوہلی نے 61گیندوں پر 101رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔تاہم گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اوپنر شبمن گل نے 52 گیندوں پر دھواں دھار 104 رنز بنا ڈالے اور یوں شبمن کے باعث ٹائٹنز کو فتح حاصل ہوئی جب کہ رائل چیلنجرز بنگلور لیگ سے باہر ہوگئی۔کوہلی کی ٹیم کے لیگ سے باہر ہونے پر اسٹار کرکٹر کے مداح سوشل میڈیا پر آپے سے باہر ہوگئے اور آر سی بی کی شکست کی وجہ شبمن گل کو قرار دیا۔صرف یہی نہیں بلکہ کچھ صارفین نے تو کرکٹرکی بہن شاہنیل گل کو بھی نہ چھوڑا اور شاہنیل کی 4ہفتے قبل اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر پر منفی تبصروں کی لائن لگ گئی۔ویرات کوہلی کے مداحوں نے ناصرف شاہنیل کو نشانہ بنایا بلکہ ان کی پوسٹ پر شبمن کے لیے بھی انتہائی غلط زبان استعمال کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ویرات کوہلی کے مداح روہت شرما اور مہیندرا سنگھ دھونی کی موت کی جھوٹی خبریں اور ان کی موت کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔دوسری جانب متعدد صارفین کی جانب سے منفی ٹوئٹس کی مذمت کی گئی ، مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ اسی لیے وہ آر سی بی کو سپورٹ نہیں کرتے کیونکہ ویرات کوہلی کے مداحوں کو اپنی حدود کا نہیں پتا، وہ حد سے تجاوز کرجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…