لاہور(نیوز ڈیسک ) پشاور ائیر بیس حملے اور اس میں شہید ہونے والے افراد کی اطلاع ملتے ہی قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا. قومی کرکٹر احمد شہزاد شادی میں ایک روز باقی ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور ائیر بیس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، وقت گزرنے کے باعث شادی کو ملتوی تو نہیں کیا جا سکتا لیکن پشاور سانحہ کے پیش نظر شادی مکمل سادگی سے کروں گا۔