پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

جے یو آئی پاکستان کے وفد کی مولانا خان محمد شیرانی کی سربراہی میں عمران خان سے اہم ملاقات

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے وفد نے مولانا خان محمد شیرانی کی سربراہی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی ۔تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کے خلاف حکومتی یلغار اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

ملاقات میں ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کے خلاف جبر و فسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت کی گئی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں 9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلا ئوگھیرا ئوکے ساتھ نہتے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کئے گئے انتشار پسندوں کے ہاتھوں سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکی بھی شدید مذمت کی گئی ۔ ملاقات میں رہنمائوں نے کہا کہ 9 مئی کو جلا ئوگھیرا ئوسے املاک کو نقصان پہنچانے، 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔تحریک انصاف کے خلاف ملک بھر میں جاری غیرقانونی کریک ڈائون فوری طور پر روکنے ،قیادت، کارکنان خصوصاً خواتین کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے پر کا مطالبہ کیا گیا ۔ملاقات میں عدالت عظمی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ اعلامیے میں عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا گیا کہ آئین، بنیادی حقوق اور ریاستی جبر و فسطائیت سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے ۔پنجاب اور پختونخوا ہ میں غیرقانونی نگران حکومتوں کے خاتمے اور آئین کے تحت عام انتخابات کے ذریعے منتخب حکومتوں کے قیام کیلئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔پاکستان تحریک انصاف اورجمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین سیاسی اشتراک عمل کو مزید وسعت و تحرک دینے پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…