منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑا فیصلہ

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے اماراتی کانسل جنرل بخیت عتیق الریمتی کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے اور یو اے ای کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں سفیر نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ یو اے ای سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر میں سندھ حکومت کی مدد کرے گا۔متاثرین کی بحالی کیلئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے منصوبے کو بہت جلد حتمی شکل دیے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ یو اے ای کے صنعت کار پاکستان باالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ اماراتی حکومت اور یو اے ای ہلال احمر شب و روز سندھ سمیت پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی حکومت کے احکامات پر پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے جو کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہی گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات شہید ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے سے ہی مثالی ہیں۔ملاقات کے دوران اماراتی قونصل جنرل نے وزیر اعلی سندھ کو اپنے صاحبزادے حمد بخیت الرومیتی کی شادی کا دعوت نامہ بھی دیا۔وزیراعلی سندھ نے اماراتی سفیر و کانسل جنرل کی آمد اور پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبطوط کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…