جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالقعدہ 1444ھ 22 مئی2023 بروزپیر کو ہوگی

datetime 20  مئی‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)ماہ ذوالقعدہ1444ھ کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس بمقام ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ نزد ہائی کورٹ لاہورمیں منعقد ہوا۔

اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، فنی معاونت کیلئے وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے اور ڈی جی مذہبی امور اوقاف پنجاب سے آصف علی فرخ اور محکمہ موسمیات پنجاب سے چوہدری محمد اسلم نے اپنی خدمات سر انجام دیں،

زونل رؤیت ہلال کمیٹی لاہور کے ممبران میں مفتی محمد رمضان سیالوی،مولانا حافظ زبیر حسن،مولانا فتح محمد راشدی،قاضی تجوید الدین،علامہ محمد افضل حیدری،حافظ مختار احمد ندیم اور علماء کرام میں ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان،مفتی مسعود الرحمن نعیمی،مفتی محمد شفیق اعوان،علامہ سجاد حسین جوادی،مفتی محمد احمد خان سعیدی،مفتی عمران حنفی،حافظ سید عبدالرازق آزاد،سید عبدالبصیر آزاد،حافظ جاوید شوکت،آصف اعجاز و دیگرحضرات شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے‘ جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی،

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع صاف رہااورکچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا،پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی، لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذوالقعدہ 1444ھ22 مئی2023ء بروزپیر کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی،اتحادووحدت اورمقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…