اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، چار افراد زندہ جل گئے

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی)سرکلر روڈ پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی،چار افراد زندہ جل گئے۔بتایا گیا ہے کہ نارووال سر کل کر روڈ پر واقع نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کرنچ بائٹ میں دوپہر کے وقت مبینہ طور پر گیس لیکج کی وجہ سے سلنڈر پھٹ گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ریسٹورنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے،

آگ اتنی شدید تھی کہ ریسٹورنٹ میں موجود افراد کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا کئی افراد نے چھتوں سے چھلامیں لگا کر اپنی جانیں بچائی۔اطلاع ملتے ہی،عوام، ریسکیو 1122،پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے اور ریسٹورنٹ میں پھسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کاروائیاں شروع کی گییں۔آگ لگنے کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل کئی اور ہر طرف چیخ و پکار تھی۔

عوام کی کثیر تعداد جائے حادثہ پر اکھٹی ہو گئی جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،،ریسکیو 1122نے دو گھنٹے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔جس کے بعد ریسٹورنٹ سے دو خواتین سمیت چار افراد کی لاشیں باہر نکالی گئیں جن میں دو کی شناخت نہیں ہو سکی،آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں،فوزیہ نسیم زوجہ عبد الرحمن،محمد وسیم سکنہ چونڈہ شامل ہیں جبکہ دو لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی تین افراد زخمی ہوئے جن میں عبد الرحمن اور دیگر شامل ہیں۔ریسکیو 1122نے زخمی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منثقل کر دیا۔اگ کی وجہ سے ریسٹورنٹ جل کر خاکستر ہو گیا شہر کی فضا سوگوار رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…