واشنگٹن(نیوزڈیسک)ایک امریکی تھینک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد مسائل میں ہوشربا اضافہ ہواہے ۔پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق مسائل میں اضافے کے حوالے سے گراف بتدریج بلندی کی جانب گامزن ہے ۔امریکی تھینک ٹینک کے سروے کے مطابق گزشتہ ادوار کی نسبت موجودہ بی جے پی دور حکومت میں جرائم کی شرح میں 93فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 85فیصد تھی ۔بیروزگار ی کی شرح میں گزشتہ سال یہ شرح 79فیصد جبکہ رواں سال 8فیصد اضافے کیساتھ 87فیصد رہی ۔مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد مہنگائی کی شرح بڑھ کر 87فیصد تک جا پہنچی ہے ۔بھارت میں اسکولوں کی ناگفتہ بہ صورتحال میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔گزشتہ دور میں یہ شرح 50سے 57فیصد تک تھی جبکہ بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ہوشربا اضافے کے ساتھ 77فیصد تک جاپہنچی ہے ۔ فضائی آلودگی گزشتہ سال 52فیصد تھی جو رواں سال 22فیصد اضافے کیساتھ 74فیصد بڑھ گئی ۔امیروں اور غریبوں میں فرق کا میزانیہ گزشتہ سال 70فیصد تھا جبکہ یہی میزانیہ رواں سال بڑھ کر 74فیصد ہوگیا۔بھارت میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔کانگریس کے دور میں صحت کی ناکافی سہولیات کی شرح 38فیصد تھی جبکہ یہی شرح مودی سرکار کے مئی 2014ء کے بعد سے دو گنا اضافے کیساتھ 68فیصد تک جاپہنچی۔