جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے کیس میں بشری بی بی، شیخ رشید، شہزاد اکبر کو نوٹس

datetime 17  مئی‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاونڈ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کونوٹس دینے زمان پارک لاہور آئی ۔اسی نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پائونڈ کے کیس میں

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی نیب کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔نیب کی ٹیم نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بشری بی بی کے لیے جاری کیا گیا نوٹس دے دیا جس کے بعد نیب کی ٹیم واپس روانہ ہو ئی۔نیب راول پنڈی نے عمران خان اور بشری بی بی کو (آج) جمعرات کو طلب کر رکھا ہے۔نیب کی جانب سے انہیں کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس میں عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے شیخ رشید کو 24 مئی کو جبکہ شہزاد اکبر کو 22 مئی کو نیب راول پنڈی کے سامنے پیش ہو کر جواب ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔نیب نے شیخ رشید اور شہزاد اکبر کو بھی کیس سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…