بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹی وی پر جو مناظر دیکھے و ہ تکلیف دہ تھے،فوج ہم سے،ہم فوج سے ہیں،تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما علی زیدی نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی پر جو مناظر دیکھے و ہ تکلیف دہ تھے،فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں،جس جس نے دہشت گردی کی اور فوجی املاک پر حملہ کیا ان سب کا احتساب ہونا چاہیے، تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میری کمر میں 4دن سے شدید تکلیف ہے، اس لیے میں نے اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست دی تھی۔نو مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آارئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، پاکستان ایئرفورس کے ایم ایم عالم کے جہازکو جلایا گیا، شہدا کی یادگار کو جلانے پر مجھے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، نو مئی کو جس جس نے دہشت گردی کی فوجی املاک پر حملہ کیا ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو سیاستدان مانتا ہوں لیڈر تو وہی ہے، انہوں نے ہمیشہ دہشت گردی سے دور رہنے کی تلقین کی ہے، پولیس کی گاڑی پاکستان کی ہے، سپریم کورٹ بھی پاکستان کی ہے، پاک نیوی، پاک ایئرفورس،پاک آرمی،ریلوے سب پاکستان کے ہیں، کور کمانڈر ہاس میں توڑ پھوڑ کی گئی جس پر بہت افسوس ہوا۔تحریک انصاف سے اپنے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے علی زیدی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بنے ہوئے 23سال ہوگئے ہیں، پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، میں پی ٹی آئی اس وقت چھوڑوں گا جب عمران خان چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والے تو مجھے جیکب آباد لے کر جارہے تھے لیکن شکر گزار ہوں گھر میں نظربند کیا گیا، جو تماشا 9 مئی کو ٹی وی چینلز پر نظر آیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔علی زیدی نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والا پی ٹی آئی کارکن نہیں ہوسکتا، پرامن احتجاج آپ کا آئینی حق ہے، مجھ پر اے ٹی سی کی ایف آئی آر کٹی ہوئی ہے میں تو تشدد سے روک رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ نہ تشدد کی حمایت اور نہ اس کی اجازت دوں گا، میری جانب سے مشتعل کارکنان کو روکے جانے کے باوجود مجھ پرجھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…