جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

لانگ مارچ 2 دن آگے کرنے پر عمران خان نے کہا عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے،تنویر الیاس کا دعویٰ

datetime 14  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث لانگ مارچ 2 دن آگے کی درخواست پر عمران خان نے کہا جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنویرالیاس نے کہاکہ عمران خان سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن قبل تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسی سازش کی کڑی تھی، ہم نے عمران خان سے کہا آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، مارچ 2 دن آگے کریں تو عمران خان نے کہاجنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔سردارتنویر الیاس نے کہا کہ عدم اعتماد کے وقت عمران خان چاہتے تھے فوج اسے ناکام بنائے،

فوج نے اس ساری صورتحال میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پارٹی میٹنگ میں کہا اب فوج مخالف بیانیہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند دن بعد کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اپنی فوج کو میرجعفر اور میرصادق جیسے القابات سے نوازا گیا، عمران خان نوجوانوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف جذبات بھڑکا رہے ہیں۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ سلیپر سیلز کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے کرائے جارہے ہیں، عمران خان کے دورحکومت میں بدترین گورننس رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…