لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 20سے 24 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پشین گوئی کردی جبکہ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم پر انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا، ان دریا?ں میں 20 سے 24 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے