قاہرہ(این این آئی)مصری حکومت کی طرف سے سونے کی ویلیو ایڈد ٹیکس پرکسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کیبعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئی قیمت میں ایک گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2902 پانڈ کی سطح ریکارڈ کی گئی۔
مصری صرافہ مارکیٹ میں سب سے زیادہ تجارت ہونے والی 21 قیراط کی قیمت بھی 2540 پانڈ کی سطح پر آگئی۔ 18 قیراط سونے کی قیمت 2117 پانڈ پر مستحکم رہی۔ سونے کے پانڈ کی قیمت 20160 پانڈ کی سطح پر آگئی۔جہاں تک سونیاینٹوں کا تعلق ہے۔اس کی ایک گرام وزنی سونے کی قیمت 2891 پانڈ پر مستحکم رہی۔ 2.5 گرام وزنی سونے کی قیمت تقریبا 7227 پانڈ مستحکم رہی اور 5 گرام وزنی سونے کی قیمت تقریبا 14455 پانڈ تک پہنچ گئی۔10 گرام سونے کی بار کی قیمت تقریبا 28,910 پانڈ تھی۔ 20 گرام وزنی گولڈ بار کی قیمت 57,820 پانڈ پر مستحکم رہی۔ ایک اونس سونے کی قیمت، جس کا وزن 31.1 گرام تھا، تقریبا 89,810 پانڈ تھا۔مصری کابینہ نے نیم تیار شدہ شکلوں میں سونے کی درآمدات پر ویلیوایڈد ٹیکس پرکسٹم ڈیوتی سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا۔فیصلے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اس استثنی کا اطلاق قدرتی یا کلچرڈ موتیوں، قیمتی یا نیم قیمتی پتھروں، زیورات اور ان کے پرزہ جات پر نہیں ہوگا۔