ٹیکنالوجی بچوں کو ’ذہین‘ نہیں بناتی، رپورٹ

17  مارچ‬‮  2016

کراچی (نیوز ڈیسک)محققین نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپیوٹرز بچوں کی ذہنی صحت یا علمی قابلیت میں اضافے کا باعث نہیں بنتے بلکہ یہ بچوں کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے مطابق ایسے ممالک جہاں اسکولوں کے کمرہءجماعت میں کمپیوٹر استعمال کیے جاتے ہیں، وہاں تین چوتھائی بچوں میں ذہانت یا امتحانی کارکردگی کے اعتبار سے کوئی مثبت فرق دکھائی نہیں دیا۔ اس کے برعکس ایشیا کے ایسے اسکول جہاں عام افراد بڑی تعداد میں اسمارٹ فونز اور کمپوٹرز کا استعمال کرتے ہیں، وہاں کلاس رومز میں بچوں میں ان کا استعمال انتہائی کم دکھائی دیا۔ٹیکنالوجی سے بچوں کی کارکردگی میں کسی اضافے کا کوئی اشارہ نہیں ملا
جنوبی کوریا میں بچے اوسطاً نو منٹ یومیہ جب کہ ہانگ کانگ میں گیارہ منٹ یومیہ کمپیوٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔ آسٹریلیا میں یہ دورانیہ 58 منٹ، یونان میں 42 منٹ اور سویڈن میں 39 منٹ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے اسکول جہاں کمرہءجماعت میں کمپیوٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے، وہاں طلبہ کی کارکردگی پر اثرات ملے جلے ہیں۔
”ایسے طلبہ جو اسکولوں میں تواتر کے ساتھ کمپیوٹرز کا استعمال کرتے ہیں وہ کئی معاملات میں بڑی غلطیاں کرتے نظر آتے ہیں۔“اس رپورٹ کو مرتب کرتے ہوئے کمپیوٹرز کا استعمال کرنے والے بچوں کے امتحانی نتائج کا تقابل بین الاقوامی ٹیسٹ نتائج کے ساتھ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے اسکولوں میں بچوں کی کارکردگی میں بہتری کا کوئی خاص اشارہ دکھائی نہیں دیا ہے۔ اس مطالعے میں بچوں کی پڑھنے کی قابلیت کے ساتھ ساتھ سائنس اور ریاضی کے مضامین کے امتحانات لیے گئے۔اس تنظیم نے دنیا بھر کے اسکولوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کو زیادہ موثر استعمال کریں اور ایسے بہتر سافٹ ویئر تخلیق کیے جائے، جو بچوں میں تجرباتی رجحانات کے ساتھ ساتھ سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…