اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف آج پشاور جائیں گے۔ وزیراعظم ہاوس کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آج پشاور جائیں گے جہاں وہ بڈھ بیر ائیر بیس پر حملے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے اور سی ایم ایچ میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ واضح رہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ائیر چیف ائیرمارشل سہیل امان پہے ہی پشاور پہنچ چکے ہیں