ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلا گھیراؤ کے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں گزشتہ 3 روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلا گھیراؤ کے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پولیس کے مطابق شہر میں 9 مئی کو 2 پیپلز بس اور 2 واٹر ٹینکر جلائے گئے، شارع فیصل پر قیدی وین کو بھی آگ لگائی گئی۔

پولیس کے مطابق شہر میں 2 درجن سے زائد موٹرسائیکلوں کو جلایا گیا اور مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو نرسری پر رینجرز کی چوکی کو بھی آگ لگا کر نقصان پہنچایا گیا اور 10 مئی کو مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ پر پولیس موبائل کو آگ لگائی۔پولیس کے مطابق ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جلا گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت 10 سے زائد مقدمات درج کیے گئے جن میں رہنما پی ٹی آئی آفتاب صدیقی، راجہ اظہر اور خرم شیر زمان سمیت 400 افراد کو نامزد کیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی سمیت 250 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب ڈی جی پارکس کراچی جنید اللہ کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر احتجاج کے باعث بے شمار درختوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ شارع فیصل پر لگے 70 سے زائد درخت جلائے گئے۔واضح رہے کہ کراچی میں 3 روز سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…