بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،وزیراعظم نواز شریف

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسللح افواج کو پوری قوم کو حمایت حاصل ہے اور پورے ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہردم تیار ہیں۔ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اور پشاور میں پی اے ایف بیس کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ آج صبح دہشت گردوں نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس نے بروقت جوابی کارروائی کر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فورسز کے 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی بھی ہوئے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…