منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

موزمبیق کو بارودی سرنگوں سے پاک قرار دے دیا گیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماپوتو(نیوز ڈیسک) موزمبیق میں دو دہائیوں تک جاری رہنے والی کوشش کے بعد جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ملک کو بارودی سرنگوں سے بالکل پاک کر دیا گیا ہے جن کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہلاک یا معذور ہو گئے تھے اور ان میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔ ”نیویارک ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی ملک میں بارودی سرنگیں ختم کرنے کا کام برطانوی چیریٹی ہالو ٹرسٹ کے زیراہتمام کیا گیا ہے جس نے اس سے قبل بھی کئی ممالک میں بارودی سرنگوں کا قلع قمع کیا ہے۔ ہالو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 1993سے اب تک ملک کے 1100علاقوں سے مجموعی طور پر 171,000بارودی سرنگیں ختم کی ہیں اور آخری معلوم بارودی سرنگ کو بھی تلف کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت ماپوتو میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر خارجہ اولڈیمائرو بالوئی کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے کہ ملک اب بارودی سرنگوں کے خطرے سے محفوظ ہو چکا ہے۔ موزمبیق کئی دہائیوں تک مسلسل جنگ کی حالت میں رہا ہے، ابتدائی طور پر یہاں پرتگیزی نوآبادیاتی حکمرانوں کیخلاف آزادی کی جنگ شروع ہوئی تھی۔ 1975میں ملک کو پرتگال سے آزادی مل گئی مگر اس کے کچھ ہی عرصے بعد فریلیمو حکومت اور رینامو باغیوں میں خانہ جنگی شروع ہو گئی جو دراصل سرد جنگ کی پراکسی تھی، اس خانہ جنگی کا اختتام 1992میں امن معاہدے پر ہوا۔ 29سالہ جوز چیانگو نامی شخص بارودی سرنگ کے باعث اپنی داہنی ٹانگ سے گھٹنے تک محروم ہو چکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میں خوش ہوں کہ اب کسی اور کو میرے جیسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، میں خوش ہوں کہ اب لوگ بارودی سرنگوں کا نشانہ بننے سے آزاد ہو کر اپنی زندگیاں گزار سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…