راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بڈھ بیر ائیر بیس حملے کے بعد پشاور روانہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف سی ایم ایچ میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کریں گے جبکہ آپریشن میں شریک ہونے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ واضح رہے بڈھ بیر ائیر بیس پر صبح سویرے حملے کرنے والے 8 دہشتگردوں کو تین گھنٹے طویل آپریشن کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے تاہم ابھی کلیئرنس آپریشن جاری ہے















































