اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی گرفتاری ، پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے

datetime 9  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/گوجرانوالہ/راولپنڈی/فیصل آباد/منڈی بہائو الدین/ملتان( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے خلاف کارکنان نے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے ، مشتعل کارکنان نے ٹائروں سمیت مختلف اشیاء کو نذر آتش کر کے شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ،

کئی مقامات پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس پر شدید پتھرائو کیا گیا ،پولیس نے بھی مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ، پی ٹی آئی کے کارکنان کے پر تشدد احتجاج کے باعث مختلف مقامات پر کاروبار بند کر دئیے گئے ، پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے مختلف راستے بند رہے اور لوگ اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے متبادل راستے تلاش کرتے رہے ،محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کردیا جبکہ رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ۔ قیادت کی کال کے بعد تمام حلقوں سے کارکنان ٹکٹ ہولڈرز کی قیادت میں زمان پارک اورلبرٹی پہنچنا شروع ہو گئے جبکہ پولیس کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کر کے زمان پارک کی طرف آنے والے راستوں کو بند کر دیا گیا،زمان پارک پہنچنے والے کارکنان نے پولیس پر شدید پتھرائو کیا جس کے جواب میں پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ،پی ٹی آئی کارکنان کے پتھرائوں کی وجہ سے کئی شہریوں کی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان کی جانب سے جیل روڈ پر احتجاج کے دوران ٹائروں سمیت دیگر اشیاء کو نذر آتش کر کے دونوں اطراف سے سڑک کو بلاک کر دیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔ کارکنا ن پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان نے شنگھائی پل ،مین فیروز پور روڈ اورکلمہ چوک کی شاہراہ کو بلاک کر دیا

اس موقع پر مشتعل کارکنان نے میٹرو بس سروس کو روک کر توڑ پھوڑ شروع کردی ،مشتعل مظاہرین نے شنگھائی پل چوک پر میٹرو بس کے سروس ٹریک پر ٹائر جلا کر آگ لگا دی جس سے میٹرو بس سروس بند ہو گئی۔سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کارکنان کے ہمراہ اکبر چوک، مین پیکو روڑ ، ٹائون شپ، مین کینال روڑ اور فیصل ٹائون کو بند کر دیا، کارکنان نے ٹائر جلائے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

لاہور میں ڈنڈا بردار کارکنوں نے کینال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا اورزمان پارک کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، ٹھنڈی سڑک اور جیل روڈ کو بھی کارکنان نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مال روڈ پر بھی پی ٹی آئی کے کارکنوںنے احتجاج کیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی قیادت میں انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام جی پی او چوک تک مارچ کیا گیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

تحریک انصاف کی کال پر سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان لبرٹی چوک میں جمع ہوگئے اور عمران خان کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام جام ہو کر رہ گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ۔پی ٹی آئی کارکنوں کے پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے لاہور میں مختلف مقامات پر کاروبار بند کر دئیے گئے اور تاجر اور عملہ گھروں کو روانہ وہ گیا ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیرصدارت صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ۔عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کے مختلف مقامات پر بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔راولپنڈی مری روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج کے دوران لیاقت باغ چوک میدان جنگ بن گیا ، کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے شیلنگ شروع کردی ۔

پولیس اور کارکنان میں جھڑپوں میں دونوں اطراف سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ثنااللہ کے ڈیرے کا گھیرا ئوکرلیا ، کارکنوں نے رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر پتھرا ئوکیا، پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، کارکنان کی جانب سے پتھرائو کیا گیا جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔

ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کے دوران بہاولپور بائی پاس چوک پر توڑ پھوڑ کی ، کارکنان نے چوک پر لگے بینرز اور پینافلکس اکھاڑ دیئے ۔گوجرانوالہ میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر کارکن سراپا احتجاج بن گئے ، کارکنوں نے چندہ قلعہ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ،چند دا قلعہ بلاک ہونے سے لاہور سے اسلام آباد جانے والا راستہ بند ہوگیا۔گجرات میں جی ٹی ایس چوک کو احتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر بلاک کر ڈالا، لالہ موسی میں جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا گیا۔

خان پور میں بھی عمران خان کی گرفتاری پر جیٹھہ بھٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کی گیا، کارکنوں نے نے مین روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا۔چشتیاں میں ختم نبوت چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے مین لاہور اور بہاولپور روڈ کو دونوں طرف سے بلاک کر د یاجس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔حجرہ شاہ مقیم میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے چوک حجرہ قصور دیپالپور روڈ کو بند کر دیا

مشتعل کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ضلع منڈی بہائوالدین میں مختلف مقامات پر مرکزی سڑکیں بلاک کر دی گئیں۔ کالج چوک ، پھالیہ ، ملکوال ، مانگٹ و ضلع بھر میں دیگر جگہوں پر بھی احتجاج کیا گیا ۔میلاد مصطفی چوک سٹی شاہکوٹ میں احتجاج کیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔پی ٹی آئی کارکنان نے کوٹ رادھاکشن مین روڈ بلاک کردیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔پی ٹی آئی کے پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروبار بند کر دئیے گئے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…