اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ اہم ترین ائیر لائن جس نے 19 سال بعد کراچی کیلئے براہ راست سروس کا آغاز کر دیا

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادیس ابابا(این این آئی)افریقہ میں ائیرلائنز کے سب سے بڑے نیٹ ورک ایتھوپیا ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، 19 سال بعد پہلی براہ راست پرواز منگل کی صبح کراچی پہنچے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایتھوپیا نے کراچی کیلئے پہلی بار جولائی 1966 میں براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا

جو دسمبر 1971 تک جاری رہا جس کے بعد جون 1993 سے جولائی 2004 تک سروس دوبارہ جاری رہی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب تیسری بار یہ سلسلہ لگ بھگ دو دہائی بعد شروع ہو رہا ہے، ایتھوپین ائیر لائن کی کراچی کیلئے پہلی براہ راست پرواز ای ٹی 694 عدیس ابابا سے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگئی جو 9 مئی کی صبح 5 بج کر 5 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔کراچی سے عدیس ابابا کیلئے پہلی پرواز ای ٹی 695 صبح 5 بج کر 55 منٹ پر شیڈول ہے، ایتھوپین ائیر لائن کی عدیس ابابا سے کراچی کیلئے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔ایتھوپیئن ائیرلائنز گروپ کے سی ای او مسٹر میسفن تسیو کا کہنا تھا کہ ہم آخری بار خدمات انجام دینے کے تقریبا دو دہائیوں کے بعد کراچی واپس آنے کیلئے پرجوش ہیں، پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کے طور پر کراچی پاکستان اور وسیع تر جنوبی ایشیا کے خطے کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افریقا سے ملانے والی واحد پرواز کے طور پر کراچی کیلئے منصوبہ بند سروس دونوں خطوں کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، یہ افریقہ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی آسان ہوائی رابطہ فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ایشیا میں ایتھوپیئن ایئر لائنز کی 37 ویں منزل ہوگی، اس سے قبل ایتھوپیا ایئر لائن 145 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مسافر اور کارگو پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…