لندن (این این آئی)برطانوی بادشاہ چارلس کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹ ایڈورڈ تاج ٹھوس 22 کیرٹ سونے سے بنا ہے۔ تاج میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444 جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہیں۔360 سالہ پرانا تاج 30 سینٹی میٹرسے زیادہ لمبا ہے اور اس کا وزن دو کلوگرام سے زائد ہے۔