جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اچھی نیند سے امراض قلب، کینسر اور جان لیوا امراض سے بچاؤ ممکن

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر رات اچھی نیند سے امراض قلب، کینسر اور دیگر جان لیوا امراض سے خود کو بچایا جا سکتا ہے۔

ہارورڈ میڈیکل سکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اچھی نیند دل اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور زندگی کی مدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نوجوانی سے اچھی نیند کو عادت بنانے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، کسی بھی وجہ سے 8 فیصد اموات نیند کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہیں۔اس تحقیق میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زیادہ افراد سے 2013 سے 2018 کے دوران کیے گئے سروے کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، 2018 کے بعد 4 سال تک ان افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا جس دوران 8681 افراد مختلف امراض کے باعث انتقال کر گئے۔تحقیق میں شامل افراد کی نیند کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ اچھی نیند سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 21 فیصد، کینسر سے موت کا خطرہ 19 فیصد جبکہ دیگر امراض سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔اس تحقیق میں اچھی نیند کے 5 رویے بھی دریافت کیے گئے، ان رویوں میں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند، سونے میں مشکلات کا سامنا نہ ہونا، بیدار ہونے کے بعد دوبارہ سونا، نیند میں مدد فراہم کرنے والی ادویات کا استعمال نہ کرنا اور بیدار ہونے کے بعد ذہنی اور جسمانی طور پر خود کو اچھا محسوس کرنا شامل ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگر تمام افراد نیند کے لیے مثالی رویوں کو اپناتے ہیں تو ان کی زندگی کی مدت بھی بڑھ سکتی ہے، اگر آپ نیند کا معیار بہتر کرتے ہیں تو مختلف امراض سے متاثر ہونے یا ان سے موت کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اچھی نیند کے نتیجے میں مردوں کی اوسط عمر میں 4.7 سال جبکہ خواتین کی اوسط عمر میں 2.4 سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے سالانہ اجلاس کے دوران پیش کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…