بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

معروف بھارتی یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی) معروف بھارتی یوٹیوبر موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔چند لائکس اور ویوز کے لئے تیز رفتار گاڑیوں اور بائکس پر سفر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنیوالا 1.2ملین سبسکرائبرز کا حامل معروف بھارتی یوٹیوبر آگستے چوہان موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر آگستے چوہان کے ساتھ جان لیوا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ آگرہ سے دہلی بذریعہ یمنا ایکسپریس وے سفر کر رہا تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔یوٹیوبر سپر بائیک پر 300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے یوٹیوب چینل کے لئے ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی مصروف تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی یوٹیوبر نے تیز رفتار بائیک پر سے کنٹرول کھو دیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں یوٹیوبر کا ہیلمٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، اس کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔یوٹیوبر کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح چند لمحوں میں پھیل گئی، جس کے بعد اس کے فالوورز رنج و غم میں مبتلا ہیں اور ایک دوسرے کو تیز رفتاری سے بعض رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…