اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو چارججزکا فیصلہ ماننے کا پابندکیا ہے، تین دو کا فیصلہ قبول نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ آج صبح حکومتی اتحاد کا جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع ہوجائیگا،
حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی میں اختلاف الیکشن کی تاریخ پر ہوا،1997سے اب تک ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ نے حکومت کو پابندکیا ہے کہ ہم چار ججز کا فیصلہ مانتے ہیں،پارلیمنٹ نے الیکشن کے لیے فنڈز کی سمری قبول نہیں کی،ہماری یہ مجبوری ہے کہ پارلیمنٹ تین دو کا فیصلہ نہیں مانتی،ہم نہیں چاہتے کہ نگران سیٹ اپ میں کوئی بڑا معاشی دھماکا ہو،تجویز دی تھی کہ بجٹ کے بعد اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی ختم کریں۔