پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان، بھارت میں فوجی اہلکاروں سمیت عام لوگوں کی آن لائن جاسوسی کا انکشاف

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک آن لائن گروپ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھارت اور پاکستان میں جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے فوجی اہلکاروں سمیت عام لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا ویب سائٹ پر جاری کردہ ایڈورسرل تھریٹ رپورٹ، فرسٹ کوارٹر 2023 میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں سائبر جاسوسی کے 3 الگ الگ آپریشنز کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔یہ آپریشنز سیکورٹی انڈسٹری میں بہاموت اے پی ٹی کے نام سے مشہور ہیکرز کے ایک گروپ کے علاوہ پیچ ورک اے پی ٹی اور پاکستان میں ایک اسٹیٹ-لنکڈ گروپ کے ذریعے فعال تھے۔رپورٹ میں فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میل ویئر جاری کرنے والی جعلی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی جو جاسوسی کے علاوہ دنیا بھر میں مالی جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں ایسے 6 نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جنہیں پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…