بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی۔اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ میں انٹرسٹی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 3 درہم فی سواری تک کی کمی کی گئی

اس سلسلے میں شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (SRTA) کی طرف سے تمام انٹرسٹی روٹس پر بس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔بتایا گیا ہیرولا شارجہ سے دبئی میں مال آف ایمریٹس تک بس کا کرایہ 20 درہم سے کم کرکے 17 درہم کردیا گیا،روٹ 112 کے لیے بس ٹکٹ کی قیمت 7 سے کم ہوکر 6 درہم ہوچکی ہے، روٹ 114 بھی 8 درہم سے 6 درہم پر چلا گیا ہیجبکہ روٹ 115 میں مقام اورمنزل کے لحاظ سے 2 اور 3 درہم کے درمیان مختلف رعایتیں دی گئی ہیں، چھوٹے راستوں پر اب 8 کی بجائے 6 درہم کرایہ چارج کیا جاتا ہے اور طویل اسٹاپس اب 30 سے کم ہوکر 27 درہم ہوچکے ہیں۔فیصلے کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیزل کی قیمتوں میں مارچ سے لے کرلگاتارتین ماہ تک کمی ہوئی ہے جہاں ایک لیٹر ڈیزل اب مئی کے مہینے کے لیے صرف 2.91 درہم میں دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…