اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سوتی دھاگے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں مہنگی بجلی کے بعد سوتی دھاگے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔سوتی دھاگے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاور لومز سیکٹر پھر بحران کا شکار ہونے لگا اور پیداواری لاگت میں اضافے سے فیکٹری مالکان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

پاکستان میں ملکی کپاس کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے اور درآمدی کپاس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کے نتیجے میں سوتی دھاگہ انتہائی مہنگا ہونے سے کپڑا بنانے والے فیکٹری مالکان پیداواری لاگت دوگنی ہونے سے پریشان ہیں۔فیکٹری مالکان کے مطابق یارن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگی ترین بجلی بھی پاور لومز سیکٹر کے بحران میں اضافے کا سبب ہے، بجلی ہر ماہ ایک دو روپے یونٹ مہنگی ہو رہی ہے، اس کے بعد دھاگے پر سٹا کھیلا جا رہا ہے جس سے ہماری انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے لیے بجلی اور دھاگے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…