اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بجلی کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس کا رعایتی پیکج بھی ختم

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے بجلی کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بھی گیس کا رعایتی پیکج ختم کردیا۔نجی ٹی وی نے اوگرا ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وفاقی حکومت نے 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب کی سبسڈی ختم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل، لیدر اور جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالر پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے تمام ایکسپورٹ سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ ہونگے، ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این جی پر 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرناہوں گے جب کہ ایکسپورٹس سیکٹر کے لیے اب گیس فی یونٹ 13 ڈالر کی ہوگی۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے یکم مئی سے سبسڈائزڈ گیس کی فراہمی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، گیس پرسبسڈی ختم ہونے سے متعدد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہونے کا خدشہ ہے

اس حوالے سے سوئی ناردرن کے ترجمان کا کہنا ہیکہ گیس کی قیمت سے متعلق فیصلہ اوگرا کا ہے اور اس پر عملدرآمد کردیا گیا ہے، اس وقت گیس کے 6 ہزار انڈسٹری کنکشن ہیں اور ایکسپورٹ یونٹس کو 50 فیصد سستی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ سردیوں کے موسم کے تین ماہ زیادہ بل دیناہوگا، نئے نوٹیفکیشن سے آر ایل این جی کنکشن والوں کو فرق پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…