مہمند (این این آئی)مہمند میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، بعض علاقوں میں سینکڑوں مال مویشی ، تیار فصلیں اور گھروں کو سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ۔ تحصیلدار صافی کے مطابق تحصیل صافی میں بارش اور سیلاب سے نقصانات قندارو میں حسن خان ولد سید محمد کی 10 بھیڑیں،
میاں گل جان ولد دولت خان کے 4 گائے اور 21 بکریاں ھلاک ہوئے عبدالستار نامی شخص گائے شامل ہیں جبکہ جاوید خان ولد سید احمد ادیزئی کے دو کمرے ، منورخان ولد سید محمد سکنہ قنداری کا ایک کمرہ اور زوجہ میاں جان قنداری کا بھی ایک کمرہ گرگیاہے اس طرح تحصیل خویزئی میں طلا محمد ولد شریف خان کے گھر کی 20 میٹر چار دیواری شامل ہیں ۔ تحصیل صافی قندارو کے علاقے میں سب سے زیادہ نقصان ہوا شدید بارشِ اور تعینانیوں سے کل 31 بھیڑ بکریاں اور پانچ گائے ھلاک ہوگئے اور خویزئی میں چار دیواری گر گئے ۔ جبکہ تحصیل حلیمزئی آٹو خیل ، غازی بیگ اور کمالی میں سیلاب سے جگہ جگہ کٹائی کے بعد گھیتوں میں پڑے گندم کی گھٹلیاں بہہ گئی۔ اور کھیتوں میں سبزیوں کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہے۔